خوبصورت نکھری رنگت ہر ایک کا خواب ہے تاہم اس کے لئے ہر سُنی سُنائی بات پر عمل کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کی جِلد اُس ٹوٹکے کے لئے موزوں ہے بھی یا نہیں۔
ایسا ہی کچھ حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹک ٹاک صارف لورین رینی نامی خاتون کے ساتھ ہوا جنہوں نے اپنے چہرے پر بریک آؤٹ کے باعث انٹرنیٹ پر اس کا حل تلاش کیا، اور جوں ہیں انہیں مؤثر حال دِکھائی دیا تو فوری ہی اس پر عمل کر لیا۔
رینی نے بتایا کہ ''میرے پورے چہرے کی جلد پر بریک آؤٹ ہو رہے تھے، میں اِنہیں ٹھیک کرنے کے لیے ٹوٹکے ڈھونڈ رہی تھی تو میں نے ہلدی سے بنا ایک فیس ماسک دیکھا اور اِسے دیکھنے کے بعد میں فوراً اپنے باورچی خانے میں گئی اور پھر یہ ماسک تیار کیا''۔
''جب میں نے یہ ماسک اپنے چہرے پر لگا لیا تب میں نوٹ کیا کہ ہاتھ دھونے کے بعد بھی انگلیوں پر پیلاہٹ تھی، پھر جب میں نے اپنا چہرا دھویا تو وہ پیلا پڑ گیا تھا اور دھونے کے باوجود بھی پیلاہٹ ختم نہیں ہو رہی تھی''۔
پھر کیا تھا رینی کا چہرہ سورج کی طرح پیلا پڑ گیا، تاہم اُس پیلے رنگ کو ختم کرنے کے لئے خاتون کو اپنے چہرے کو خوب رگڑنا پڑ گیا، انہوں نے جب اپنی چہرے کو اچھی طرح رگڑ رگڑ کر دھویا تو ان کے چہرے سے پیلاہٹ کسی حد تک کم ہوئی۔