صرف 50 روپے میں وزن کم کرنے کے نہایت آسان طریقے جو آپ کو بھی فائدہ پہنچا سکتے ہیں

image

آج کل وزن بڑھنے سے کافی لوگ پریشان ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے کئی جتن کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوپاتے۔ تیز رفتار زندگی میں غیر صحت مند کھانا ہمیں تیزی سے موٹاپے میں مبتلا کر رہا ہے، آج آپ کو وزن کم کرنے کے نہایت کم قیمت نسخے بتائے جارہے ہیں۔

ایک پروگرام میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے وزن گھٹانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ 50 گرام سرسوں کے بیج اور 1 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔

یہ سفوف روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے سے قبل ایک تہائی چائے کا چمچ پھانک لیں اور نصف گھنٹے بعد کھانا کھا لیں۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ اسے 3 ماہ تک باقاعدگی سے کھائیں، یہ جسمانی میٹا بولزم کو تیز کردیتا ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

دوسرا سفوف بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔

1چائے کا چمچ اجوائن، 1 چمچ سونف، نصف چمچ کالا نمک، نصف چمچ ہلدی اور 1 چمچ انار دانہ لے کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔

اس سفوف کو روزانہ نیند سے اٹھنے کے بعد کھائیں، اگر اس وقت کھانا بھول جائیں تو اسے ناشتے پر چھڑک کر کھایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پروگرام کے دوران ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے یہ انتہائی آسان طریقے ہیں جو 50 روپے کی کم قیمت میں چند اشیاء کے استعمال سے ممکن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US