کیا واقعی ہوائی جہاز کے واش روم میں لاک۔۔۔ جانیں ہوائی جہاز کے بارے میں حیران کر دینے والی 3 باتیں

image

ہوائی جہاز میں کون سفر نہیں کرنا چاہتا، مگر چند باتیں ایسی ہیں جو جان کر آپ بھی ہوائی جہاز کے سفر کے لئے سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

جی ہاں آج ہم آپ کو ہوئی جہاز کے واش روم کے بارے میں چند ایسی باتیں بنانے والے ہیں جو جان کر آپ یہ واش روم استعمال کرنے سے پہلے دس بار ضرور سوچیں گے۔

ہوائی جہاز کے واش روم کا لاک

• ہوائی جہاز کے واش روم کی سب سے عجیب اور اہم بات یہ ہے کہ آپ اس واش روم کے اندر جانے کے بعد اِسے لاک نہیں کر سکتے، جی ہاں آپ نے صحیح سُنا، ہوائی جہاز کا واش روم لاک نہیں ہوتا۔

کیا ہوائی جہاز کے واش روم میں پانی ہوتا ہے؟

• اگر آپ لاک نہ ہونے کا سُن کر بھی واش روم چلے گئے تو جان لیں کہ زیادہ تر ہوائی جہاز کے واش روم میں پانی نہیں ہوتا، وہاں آ پ کو وائپس یا پھر ٹیشو پیپر مِلیں گے اور پانی صرف ہاتھ دھونے کے لئے ہی موجود ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ جراثیم کہاں ہوتے ہیں؟

• استعمال کے لئے پانی نہ ہونے کے باعث ہوائی جہاز کے واش روم کو دنیا کا سب سے زیادہ جراثیم والا واش روم کہا جاتا ہے جو دِکھنے میں صاف اور لگثری مگر بے شمار جراثیم والا ہوتا ہے۔

تو یہ تھیں ہوائی جہاز کے واش روم کے بارے میں چند ایسی اہم باتیں جو جان کر آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا، تاہم یہ یاد رکھیں کہ آج کل کی جدید ترین پروازوں میں مختلف تبدیلیاں بھی ہوئیں ہیں جس کے بعد اکثر ہوائی جہازوں میں یہ سہولیات میسر کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ نے بھی کبھی ہوائی جہاز میں سفر کیا ہے اور آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی دلچسپ بات موجود ہو تو ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر ضرور کمنٹ کر کے بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US