میں بہت حیران ہوئی کہ اتنا بڑا گانا مجھے مل گیا! آج کل چرچے میں رہنے والی نصیبو لال گانے کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

یہ گانا ہمارے پاکستان کی شان ہے، لوگ اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں، نصیبو لال کا پی ایس ایل 6 کے ترانے پر اظہارِ خیال۔

بی بی سی کی جانب سے کئے گئے ایک انٹریو میں نصیبو لال پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانے پر بے حد خوشی اور فخر محسوس کرتی دِکھائی دے رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار پاکستان کے لئے کوئی ترانہ گایا ہے اور لوگ بھی اِسے بہت پسند کر رہے ہیں۔

سادہ انداز رکھنے والی نصیو نے کہا کہ ''میں بہت کنفیوز ہو رہی تھی یہ گانا بناتے وقت میں دیکھ رہی تھی وہاں سب لوگ بہت پڑھے لِکھے تھے میں ڈر رہی تھی کہ مجھ سے کہیں کوئی غلطی نہ ہو جائے''۔

صحافی نے نصیبو سے سوال کیا کہ 'کیا آپ جانتی ہیں کہ لوگ اس گانے کہ بارے میں کیا کہہ رہے ہیں؟ جس پر نصیبو نے معصومانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر میرے چاہنے والے ہی مجھے نہ سُنیں تو میں گانا چھوڑ دوں گی میں صِرف اُنہیں کے لئے گاتی ہوں''۔

خیال رہے کہ جہاں نصیبو لال کے اس ترانے کو لوگوں نے پسند کیا وہیں سوشل میڈیا پر یہ ترانہ بھرپور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم اس گانے میں پاکستان کی ایک گلوکارہ نے بے حد دل و جان سے محنت کر کے وطن سے محبت کا ظہار کیا ہے جو اپنے کام پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US