ثانیہ مرزا نے کونسا نیا انداز اپنا لیا، دیکھیں دلچسپ ویڈیو

image

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی ایک نئے اور منفرد انداز میں سامنے آ گئیں، ایسی دلچسپ ویڈیو بنائی جو مداحوں کے دِلوں کو بھا گئی۔

اس مرتبہ ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کئی مختلف لباس، میک اپ، اور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

اِس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا روایتی، مغربی اور کھیلوں سے متعلق لباس پہنے ہوئے انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں اور ایک کے بعد ایک لباس اور انداز میں جھلکتی دِکھائی دے رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کو بے حد پسند آیہ اور کچھ ہی دیر میں اس ویڈیو پر 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد لائک بھی آگئے جبکہ متعدد لوگوں نے کمنٹس میں اُن کی بیت تعریف بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US