نہ ناک نہ کان، ایسا کُتا جس نے سب کو حیران کر دیا، فلپائن عجیب الخلقت کُتّے کی پیدائش۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبے اکلان میں عجیب الخلقت کتے کی پیدائش ہوئی جن میں سے ایک تو نارمل جبکہ دوسرا انتہائی عجیب اور حیران کر دینے والا ہے، اس کتے کی ایک آنکھ، دو زبانیں جبکہ ناک موجود ہی نہیں تھی یہ دیکھ کر ''ایمی ڈی مارٹن'' نامی کتے کا مالک بھی حیران رہ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عجیب مخلوق جیسے کُتے کی پیدائش 6 فروری کو ہوئی تھی، کتے کا نام ’سائیکلوپس‘ رکھا گیا، تاہم جب ایمی نے اِسے اُٹھایا تو کُتے نے سانس لینے کی کوشش کی، اِسے سانس لینے میں بے حد دشواری کا سامنا تھا، اس کی دو پھیلی ہوئی بڑی زبانیں لٹکتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں، اس کی ایک آنکھ تھی جو ماتھے کے بیچ میں تھی جبکہ اس کی ناک موجود ہی نہیں تھی۔
کُتے کے مالک ایمی کا کہنا ہے کہ انہیں اس کتے کو دودھ پلانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو اُنہوں نے اسے ایک فارمولے کے تحت فیڈ دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ زندہ رہے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سائیکلوپس نامی کتا سانس لینے میں دشواری کے باعث رات 10 بجے کے قریب مر گیا۔
اس عجیب قسم کی خصوصیات رکھنے والے کتے کی پیدائش کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کتے کی ماں نے حاملہ ہونے کے دوران زہریلا کھانا کھایا ہو جس کی وجہ سے بچے کی حالت خراب ہوئی ہو۔