پی ایس ایل شائقین گھڑی کی سوئی پر نظریں جما لیں، میچز کی ٹائمنگ کا اعلان ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جاری کردہ علامیے کے مطابق ہفتے سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا جبکہ ہفتے سے جمعرات تک نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔
اس ہی طرح جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے شروع کیا جائے گا جبکہ ہر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹیمز کی ٹریننگ پیر سے متوقع ہے جبکہ پی ایس ایل کی کوریج کیلئے سپورٹس جرنلسٹ کی کووِیڈ 19 ٹیسٹنگ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاہم ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی میڈیا کو ایکریڈیشن پاس جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے جبکہ کراچی میں میچز 20 فروری سے 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ہونے والے لاہور کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔
واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر کراچی میں میں 7500 شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں 5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔