ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

image

ذراٸع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، عارف والا، ملتان، سرگودھا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہروں میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ گلگت، آزاد کشمیر، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر متعدد علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاک افغان سرحد پر آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا، جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US