یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور۔۔۔ دیکھیں علی ظفر نے اپنی نئی ویڈیو میں کیا کہہ دیا؟

image

گلوکار علی ظفر ایک بار پھر منفرد انداز میں مداحوں کے دل جیتنے آگئے، ویڈیو وائرل۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پاکستانی لڑکی نے الگ انداز میں پارٹی ہو رہی ہے کہا تاہم یہ ویڈیو اتنی وائرل ہے کہ سوشل میڈیا پر سب ہی اس پر رد عمل دے رہے ہیں۔

پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کھیل کے میدان میں چھکا مارتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ 'یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے'، جس کے بعد وہ فاسٹ بال پر زوردار اور اونچھا چھکا لگا کر کہتے ہیں کہ 'اور یہ میرا چھکا ہے'۔

ویڈیو میں موجود ایک شخص علی ظفر کے شاٹ پر کہتا ہے کہ ''یہ بہت ہی لمبا چھکا ہے''۔

ان کی یہ دلچسپ ویڈیو مداحوں کو بے حد پسند آرہی ہے اور سوشل میڈیا پر اُن کے اس انداز کو بھرپور پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US