پی ایس ایل چھٹے سیزن کے مہمان سے ملنے کے لیے مداح بے قرار، ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 6 کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ شب کراچی پہنچنے کے بعد تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم بھی کہا۔
سیمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ تمام لوگ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر احتیاط بھی کریں" جس کے بعد وہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں قیام کے لیے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔