قدرت کا انوکھا نظارہ، چٹانوں میں چھپے سوئمنگ پول کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فوٹوگرافر نے اپنے ڈرون کے ذریعے قدرتی حسن سے مالا مال سوئمنگ پول کی تصاویر لیں، چٹانوں میں چھپے سوئمنگ پول کی خوبصورتی اس قدر دلفریب ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں۔
اس قدرتی سوئمنگ پول سے بے خبر تصاویر دیکھنے کے بعد وہاں کے مقامی لوگ حیران رہ گئے کہ اتنا خوبصورت تالاب ان کے علاقے میں پایا جاتا ہے اور انہیں قدرت کے اس حسین شاہکار کی خبر ہی نہیں۔
مارک یلاوچ نامی فوٹوگرام نے اپنے 9 سالہ بیٹے میٹو کی تالاب میں تیرتے ہوئے تصویر کو ہیبسکوسٹ کے ایک کمیونٹی پیج پر شیئر کیا۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے فوٹوگرافر نے مقامی لوگوں سے پوچھا کہ بتائیں یہ کون سی جگہ ہے؟
فوٹوگرافر کے پوچھنے پر مقامی لوگوں نے اپنے اندازے لگانے شروع کر دیئے مگر کوئی بھی تصویر میں موجود جگہ کو پہچان نہیں سکا۔
مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ان خوبصورت تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر بھرپور تبصرے ہو رہے ہیں۔