کبھی تیز کبھی پھیکی مِرچوں کی تو بہت سی قسم ہوتی ہیں تاہم دنیا میں ایک ایسی بھی مرچ موجود ہے جس کو کھانے سے اچھے بھلے انسان کی موت واقع ہو جاتی یے۔
کیا آپ جانتے ہیں یہ مِرچ کونسی ہے جو اس قدر خطرناک ہے کہ جان ہی لے جائے؟
اگر نہیں جانتے تو فکر کی بات نہیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کونسی مِرچ ہے لیکن آپ اِسے ہر گز نہ کھائیں یہ ہمیشہ خیال رہے۔
اس جان لیوا لال مِرچ کا نام ہے The weapons' grade' یا پھر اِسے Dragon's Breath chili pepper بھی کہا جاتا ہے، اس کے نام سے ہی اس کی تیزی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
برطانیہ میں "ٹام اسمتھ پودوں کی کپمنی" کے مالک مائک اسمتھ نے نوٹنگھم یونیورسٹی کے محققین کے ساتھ مل کر یہ ریکارڈ توڑنے والی والی مرچ تیار کی ہے جس کو اُگانے کے لیے بہت سے خاص کیمیکل اور بے حد زیادہ درجہ حرارت استعمال کیا گیا۔
جان لیوا لال مرچ کی خصوصیات
اگر آپ نے اِسے کھا لیا تو یہ ممکنہ طور پر ایک قسم کے انافیلیکٹک جھٹکے کا سبب بن سکتا ہے، اور یہ سانس کی نالی کو جلا کر اس کو بند کر دیتا ہے۔
ڈیلی پوسٹ کے مطابق ڈریگن کی بریتھ باقی مِرچوں کے برعکس اتنی طاقتور ہے کہ جب اِسے ''چیلسی فلاور شو" لندن میں نمائش کے لئے لے جایا گیا تو اِسے سیل کردہ کنٹینر میں رکھا گیا۔
اسمتھ ( مِرچ کو تیار کرنے والا شخص) نے ڈیلی پوسٹ کو بتایا ، "میں نے اپنی زبان کی نوک پر یہ آزمایا ہے، اور یہ اس قدر تیز ہے کہ اس نے میری زبان کو جلا کر رکھ دیا، اور میں نے اسے تقریبا 10 سیکنڈ میں واپس نکال لیا"۔
اس مرچ کو کھانے کے بعد سب سے پہلا احساس انسان کو یہ ہوتا ہے کہ جیسے اس کا مُنہ ہے ہی نہیں، اور پھر یہ اندرونی غدود کو جلا کر سانس کی نالیوں کو بلاک کر دیتا یے جس سے انسان کی موت ہو جاتی ہے۔
تیز کالی یا لال مرچ کھانے سے انفلاکٹک جھٹکا، شدید جلن اور یہاں تک کہ کسی شخص کی سانس کا راستہ بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ مرچ کیوں اُگائی جاتی ہے؟
اب آپ یہ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ یہ مرچ اگر اتنی خطرناک ہے تو اِسے اُگایا ہہی کیوں جاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کو اُگاںے والے اسمتھ کا ارادہ یہ نہیں تھا کہ وہ ڈریگن مرچ کو کھانے کے لئے پیش کریں بلکہ اس کی نشوونما صرف اس لیے کی تاکہ اسے باقاعدگی سے اینستھیٹک سے الرجی رکھنے والے افراد کے لئے ایک "ٹاپیکل الرجی اینستھیٹک" کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
تو اگر آپ کے سامنے کبھی غلطی سے بھی ڈریگن فائر مرچ آ جائے تو اِسے کھانے کی غلطی نہ کریئے گا۔