اپنے ہی دوستوں کو کاٹ کر کھا لیا۔۔۔ جانیں یہ کون سا انسان ہے جو آدم خور نکلا

image

دوست سکھ دکھ کا ساتھی اور جانثار ہوتا ہے کیکن کیا آپ نے کبھی سُنا ہے کہ ایک دوست آدم خور ہے اور خود ہی باقی دوستوں کو کاٹ کر کھا گیا۔

یہ واقعہ پیش آیا ہے روس میں جہاں ایک شخص اپنے تین دوستوں کو مارنے کے بعد ان کا گوشت کھا گیا، تاہم وہ قانون کے ہاتھوں سے بچ نہ سکا، اور عمر قید کے لیے اسے جیل ڈال دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک روسی آدم خور شخص کو عمر قید کی سزا سُنائی گئی ہے جو کہ اپنے دوستوں کو قتل کر نے کے بعد ان کے جسم کے کچھ حصوں کو کھا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے رخانجلسک اوبلاسٹ کے علاقے کے 51 سالہ ''ایڈورڈ سیلزنیف" نے مارچ 2016 اور مارچ 2017 کے درمیان تین دوستوں کو قتل کیا تھا، جس کا انکشاف اب ہوا ہے اور عدالت میں اس آدم خور قاتل نے اقرارِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دوستوں کو شراب پلا کر چاقو سے مارا اور پھر ان کے گوشت کو ابال کر کھا لیا تھا۔

اس شخص نے بیان دیا کہ ایک دوست کو کھانے کے بعد وہ اس کے فلیٹ گیا اور اس کے والدین کو بتایا کہ ان کا بیٹا کام کے سلسلے میں دوسرے شہر چلا گیا ہے۔

قاتل نے پولیس کو بھی یہی کہانی بتائی، باقی دیگر دو افراد کی فیملی نہیں تھی، اس لیے اسے زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، یہی نہیں بلکہ عدالت میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ قاتل آدمی گلیوں میں آوارہ پھرنے والے کتے بلیوں اور پرندوں کو بھی پکڑ کر کھا لیتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جب مرے ہوئے لوگوں کے حصے ملے تو ان کی شناخت بے حد مشکل تھی، تاہم ماہرین نفسیات نے سیلزنیف کو صحیح الحواس قرار دیا اور کہا کہ وہ دوستوں کے قتل کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ روسی کریمنل کوڈ میں آدم خوری کے لیے ضابطے موجود نہیں ہیں، تاہم اس آدم خور شخص پر مرنے والے افراد کے جسمانی اعضاء کی قطع و برید کا کیس چلایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US