امریکہ میں انوکھی زبان والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں تھومس نامی بچے کی 2018 میں پیدائش ہوئی تاہم بچے کی پیدائش کے بعد طبی ماہرین کمسن کی زبان دیکھ کر حیران رہ گئے۔
اس کی وجہ یہ بتائی گئی یے کہ اس نومولود کی زبان پیدائش کے دو ہفتے بعد ہی منہ کے حساب سے 4 گنا بڑی دیکھی گئی یعنی اس سے پہلے کبھی عام طور پر پیدا ہونے والے بچے کی زبان اس قدر بڑی اور لمبی نہیں دیکھی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بچے کی سنگین حالت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے دو انچ زبان سرجری کے ذریعے کاٹنے کا فیصلہ کیا، پیدائش کے دو ہفتوں کے بعد ہی بچے کی سرجری ہوئی، تاہم آپریشن کے بعد بھی کمسن کی زبان غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جس پر ماہرین کو شدید تشویش ہے۔
کمسن تھومس کی زبان بڑی ہونے کے باعث اسے سانس لینے میں بےحد دشواری کا سامنا تھا، سرجری میں دو انچ زبان کاٹ تو دی گئی لیکن اب بھی ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ زبان دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے یہ ایک نایاب بیماری ہے جسے ‘بیک وتھ وائڈمن’ کہتے ہیں، اس مرض کے باعث نوزائیدہ بچے کے جسم کا کوئی بھی اعضاء حجم کے لحاظ سے غیرمعمولی طور پر بڑا ہوسکتا ہے۔
تاہم ماہرین اب تک بڑھتی ہوئی زبان اور اس جیسی بیماری کو روکنے کا علاج دریافت نہیں کر سکے۔