میٹرک کے امتحانات کب سے ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

image

تعلیمی بورڈ پنجاب نے میٹرک کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، 4 مئی سے آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 12 جون 2021 سے کیا جائے گا۔

میٹرک کے امتحانات تیس روز میں مکمل کئے جائیں گے، جبکہ نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا، تاہم انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب میٹرک کے طلبا کیلئے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے، سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات اسمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کئے گئے، کچھ سوالات اسمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین اور طلبا و طالبات اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US