یہ ویڈیو بنانے کا خیال کیسے آیا؟ جانیں راتوں رات مشہور ہونے والی لڑکی کی چند دلچسپ باتیں

image

آج کل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی چند دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور وہ لڑکی انگریزی لہجے میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے۔

مذکورہ لڑکی کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت اور پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے اور چند ہی دنوں میں پاوری گرل نے لاکھوں مداح بنا لیے ہیں۔

آج آپ کو اس لڑکی کے بارے میں اہم چیزیں بتانے جارہے ہیں جس کے لیے ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لڑکی کا نام دنانیر (dananeerr) ہے جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی تھی۔

دنانیر ولاگر ہیں اور ان کی ویڈیو پر کئی شوبز ستاروں سے لے کر سیاستدان، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں ہیں۔

دنانیر نے بتایا کہ وہ اے لیول کی طالب علم ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے قبل وہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر مختلف مقامات کی ویڈیو بناچکی ہیں۔

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دنانیر کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانا ان کا طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔

پاوری گرل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی کی سیر کو نکلی تھیں اور کھانا کے لیے اس مقام پر رکی تھیں تو بس اچانک انہوں نے اپنا موبائل نکالا اور ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی۔

ولاگر دنانیر کا کہنا تھا کہ ’مجھے 'پارٹی' کہنا آتا ہے اور معلوم ہے کہ 'پاوری' نہیں پارٹی ہوتا ہے۔ آخر میں ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق دنانیر کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی وجہ بنی اگر کوئی اس پر تنقید کررہا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

دنانیر نے مزید کیا کہا جانیں بی بی سی کے اس انٹریو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US