پی آئی اے کے جہاز کو حادثہ پیش

image

پی آئی اے کے طیارے کا حادثہ، رن وے پر ٹریکٹر سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا، حادثہ ٹگ ماسٹر کو دل کی تکلیف کے باعث باعث پیش آیا۔

زرائع کے مطابق ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جا رہا تھا کہ ٹگ ماسٹرکو دل کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وو ٹریکٹر کو سنبھال نہ سکا اور ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے باعث قومی ایئر لائن کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا، تاہم پی آئی اے حکام نے بھی طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US