کوئی دنیا سے ہوا رخصت تو کسی کے شادی کے ہوئے چرچے ۔۔۔ گذشتہ ہفتہ کس کے چرچے رہے؟

image

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں دن بھر کی تازہ ترین خبریں ، ویڈیوز اور تصاویر صارفین کے پاس فوراً پہنچ جاتی ہیں۔ ہر ماہ سوشل میڈیا دلچسپ خبروں سے بھرا ہوتا ہے اور نئی خبریں صارفین کو دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔

ہماری ویب کی جانب سے ہر بار کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا پر گزشتہ ہفتہ کی وائرل نیوز صارفین کے لیے پیش کی جائیں گی جنہیں دیکھ آپ محظوظ ہوں گے۔

1- پاوری گرل

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بلکہ یوں کہا جائے کہ سپر ہٹ وائرل ہونے والی دنانیر نامی لڑکی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہترین سماں باندھ دیاتھا۔ ولاگر دنانیر مبین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا تھا اور ہر کوئی اپنی اپنی ویڈیوز بنا کر انٹر نیٹ پر شئیر کر رہا تھا۔ ویڈیو میں دنانیر انگریزی لہجے میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے۔ ان کی مزاحیہ ویڈیو کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جاریا ہے یہاں تک کہ شوبز کی معروف شخصیات بھی ان کے رنگ میں رنگ گئیں ہیں اور دنانیر کے انداز میں اپنی ویڈیوز سوشل میڈپا شئیر کر رہی ہیں۔

2- شاہد آفریدی کی بیٹی عروہ کی سالگرہ

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی اپنی سب سے چھوٹی عروہ کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ شاہد خان آفریدی اپنی تمام بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔

3-چوہدری محمود کی گنا کھاتے تصویر

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کے شوہر چوہدری محمود کی ایک تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں وہ گنا چھیل کر کھا رہے تھے۔ انہوں نے اپنی گنا کھاتے ہوئے تصویر سماجی راطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا مٹھڑی سندھ۔

4- ابرار الحق کی گاڑی کا حادثہ

پاکستانی گلوکار اور چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی گزشتہ روز گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہو ئی تھی۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے پریشان ہونے والے پرستاروں کو بتایا کہ ’میں خیریت سے ہوں، بھتیجے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

5- راجیو کپور چل بسے

بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ترین اداکار رشی کپور کے بھائی راجیو کپور بھی 58 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔ راجیو کپور بھارتی فلموں کا بڑا نام تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو کپور کی موتنو فروری کی صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

6- مریم انصاری نے کی خاموشی سے شادی

گزشتہ ہفتہ شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔ اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر دیگر شوبز فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ مریم انصاری کی شادی کے چرچے ہفتہ بھر ہوتے رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US