میں بھی شادی کروں گا ۔۔۔ حافظ یاسر ایک بار پھر لوگوں کی شدید تنقید کا نشانہ کیوں بن گئے ؟

image

حافظ یاسر سہروردی جو اپنے منفرد کلام سے مشہور ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ اس سے قبل حافظ سہروردی کا پہلا کلام سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوا تھا جس کا نام کنفرم جنتی تھا اور ایک بار پھر وہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے نئے کلام کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس کے بعد ان پر ایک بار پھر تنقید بھرے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

لوگوں کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ اس قسم کے کلام سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔

حافظ یاسر سہروردی کے تحریر کردہ نئے کلام "میں بھی شادی کرونگا" کچھ دن قبل ہی ریلیز ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یاسر سہروردی اپنے کلام کے مطابق دلہا کی شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں اور شادی ہال کے اندر دکھائی دے رہے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں حافظ یاسر سہروردی کی نئی ویڈیو پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US