میری سرجری ہونی ہے مگر باہر نہیں جاؤں گی کیونکہ۔۔۔ مریم نواز نے ملک سے باہر نہ جانے کی کیوں ٹھان لی؟

image

میری سرجری ہونی ہے مگر باہر نہیں جاؤں گی، سینیٹ الیکشن میں تبدیلی کا امکان ہے، مریم نواز

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ میری سرجری ہونی ہے، مگر کوئی گھر آکر بھی پیشکش کرے تو باہر نہیں جاؤں گی، حکومت ٹکٹوں کی تقسیم پرتقسیم ہوچکی ہے، سینیٹ الیکشن میں تبدیلی کا امکان ہے۔

مریم نواز کہتی ہیں جب پی ٹی آئی اور عمران خان کا نمائندہ ووٹ مانگنے آئے تو اس کو چائے پانی پلا کر پوچھنا کہ ایک کروڑ نوکریاں بھی ہمیں ملیں، چینی، روٹی، تیل اور دوائیاں بھی سستی ہوگئی سارے نعرے پورے کرچکے ہیں تو اب کیا نیا نعرہ لائے ہو۔

وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی ہوں پنجاب کی بات کیوں نہ کروں، عوام سے زیادہ سلیکٹرز مشکل میں ہے، پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی اور جماعت نے وزیرآباد کی خدمت نہیں کی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ عمران خان ایسے ہی جیسے چور مچائے شور، کھائے جاؤ اور شور مچائے جاؤ، میں پاکستان کی بیٹی ہوں نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب صرف لاوارث نہیں ہوا بلکہ یتیم ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US