کیا پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے کیا فیصلہ کیا گیا؟

image

وزرات خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفیکشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق آئندہ 13 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 7 پیسے برقرار رہے گی جبکہ پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US