چائے کے ہوٹل پر چائے بنانے والا یہ آدمی کون سا رکنِ قومی اسمبلی ہے اور یہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟

image

عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے چائے کے ہوٹل پر اپنے ہاتھ سے چائے بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں ایک ہوٹل پر پہنچے اور ہوٹل پر موجود لوگوں کے لیے اپنے ہاتھ سے چائے بنائی۔

جمشید دستی کو چائے بناتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل پر جمع ہو گئی اور اپنے سیاسی لیڈر کو اپنے درمیان چائے کے ہوٹل پر دیکھ کر جہاں سب حیران ہوئے وہیں بے حد خوشی کا بھی اظہار کیا۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ''میں مزدور طبقے کے درمیان پہنچ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مزدوروں کے درمیان رہ کر ہی ان کے حالات کو بہتر طریقے سے جانا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میری اچھی تربیت ہی کی وجہ سے میں یہاں مزدور طبقے کے درمیان موجود ہوں، مجھے چائے بنانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتا اور میں بچپن سے ہی چائے بناتا رہا ہوں''۔

یاد رہے کہ جمشید احمد خان دستی نے 2008 کے انتخابات میں مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 178 سے انتخاب لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دے کر اگلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کے کی حیثیت سے انتخاب لڑا اور حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US