پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

image

پاسپورٹ کی فیس آدھی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نادر ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

50 شیخ رشید نے افسران کو فی الفور ویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کر دی ہے جبکہ نادر ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ بھی ایشو کرےگا، تاہم جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری سیاست اب 3 مارچ کے الیکشن میں ہوگی اور انشااللہ 4 مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوگا، انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان 3 مارچ کو فتحیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارد بنانے کا ہدف مکمل کر کے نادرا ایک بڑی تعداد میں شانختی کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US