گانے میں 'نصیبو لال' کو شامل کرنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ گانے سے متعلق چند انکشافات

image

پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ 'گروو میرا' 6 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا جس پر ابتدائی طور پر تو ٹوئٹر اور فیس بُک صارفین نے شدید تنقید کی تھی لیکن بعد میں شوبز شخصیات کی جانب سے اس ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم اس گانے میں استعمال ہونے والے لفظ 'گروو' کا کیا مطلب ہے گانے کے موسیقار نے بتا دیا۔

یہ ترانہ ذولفقار جبار خان عُرف زُلفی نے کمپوز کیا ہے اور اس ترانے پر پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے 'گروو' تال یا ردھم ہے اور یہ بہت عام فہم لفظ ہے۔

انڈیپنڈنٹ اُردو سے بات چیت میں زلفی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا یہ ترانہ کچھ دیر بعد سمجھ میں آئے گا، یہ ترانہ انہوں نے بہت دل سے بنایا ہے۔

ترانے سے متعلق خود پر ہونی والی تنقید کے حوالے سے زلفی نے کہا کہ گزشتہ برس بھی ایسا ہی ردِ عمل تھا، اس لیے میں تیار تھا اور مجھے معلوم تھا کہ یہ ترانہ کچھ دیر بعد ہی سمجھ میں آئے گا اور اب فنکاروں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ کرکٹر وسیم اکرم نے بھی ان کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔

موسیقار نے بتایا کہ اس ترانے کی تیاری کے بہت مراحل تھے اور ہر قدم پر احتیاط سے کام لیا گیا تھا، جبکہ پی سی بی کے ساتھ مِل کر ایک ایک چیز پر غور کے بعد فیصلے کیے گئے تھے۔

موسیقار نے یہ بھی واضح کیا کہ ترانے میں نصیبو لال کو شامل کرنے کی تجویز پی سی بی نے دی تھی اور کیونکہ وہ خود بھی نصیبو لال کے مداح ہیں اس لیے انہوں نے فوراً حامی بھرلی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US