یہ ہمارا ایپ ہے، یہ ہماری آفرز ہیں اور یہ۔۔۔ انڈیا نے کیسے پاکستانی پارٹی گرل کی ویڈیو کا سہارا لیا؟

image

دنیا بھر میں پارٹی گرل کی دھوم، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بھی پاکستانی پارٹی گرل کا سہارا لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے پاکستانی "پارٹی گرل" دنانیر مبین کے لہجے سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کے لیے نئی مہم لانچ کر دی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھرپور تصرے کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی گرل کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہونے لگے اور وہاں پارٹی گرل کے بولنے کے انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، اس بات کا اندازہ بھارت کے مرکزی بینک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس پر پاکستانی ’پارٹی گرل‘ سے متاثر ہوکر ان کے بولنے کے انداز میں بھارتی صارفین کے لیے مہم لانچ کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صارفین کے لیے آفرز جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ ’یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے'۔

تاہم جہاں اس ٹویٹ کو پسند کیا جا رہا ہے وہیں بھارت کے مرکزی بینک کی جانب سے پاکستانی پارٹی گرل کی لائنز چرانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی بینک نے جہاں سے لائن چرائی ہے اس کو کریڈٹ بھی دے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US