کورونا کے باعث سینکڑوں طیارے ناکارہ ہونے لگے، دیکھیں تصاویر

image

کورونا کی تباہی دن بہ دن بڑھنے لگی، سفری پابندیوں کے باعث کھڑے سینکڑوں نجی طیارے بےکار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے دوسری صنعتوں اور شعبوں کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کی صنعت کو بھی بُری طرح سے متاثر کیا ہے اور اربوں ڈالر کے جہاز لمبے عرصے سے جہاز کھڑے رہنے کے باعث ناکارہ ہو گئے ہیں جن پر دھول جم رہی ہے۔

کورونا کی وجہ سے امریکہ کی نجی کمپنیوں کے طیارے بھی ائرفیلڈ میں کھڑے ہیں، کھڑے ہوئے سینکڑوں طیاروں کی فضائی تصاویر لی گئیں ہیں جن میں فوجی طیارے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال ایک ارب 80 کروڑ مسافروں نے ان طیاروں پر سفر کیا جبکہ کورونا سے قبل تقریباً ساڑھے 4 ارب افراد ان طیاروں پر سفر کیا کرتے تھے۔

اس وبائی مرض نے ہر شعبے کی ساخت کو نقصان پہنچایا ہے جہاں کئی کمپنیوں کو تالے لگے وہیں بڑی تعداد میں تجارتی ہوائی کمپنیوں کو اپنے فضائی بیڑے دور دراز بنجر صحراؤں میں کھڑے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US