عبایا پہنیں یا جینز پہنیں، ہمیں پابندی نہیں لگانی چاہیے، فواد چوہدری کا اہم بیان۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری لڑکیوں کے جینز اور عبائے پہننے سے متعلق کہتے ہیں کہ ہمیں ضرورت نہیں کہ ہم سب کے بچوں کے ماں باپ بن جائیں، عبایا لینے والے عبایا لیں، جینز پہننے والے جینز پہنیں، ہمیں کسی پر پابندی نہیں لگانی چاہیے۔
راولپنڈی کی نجی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا ہے۔
خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے عدالتی فیصلوں کے باعث ڈیجٹل کمپنیز سے ہمارا تعلق خراب ہوا جبکہ پی ٹی اے نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں جسے ویڈیو کا شوق ہے وہ ویڈیو کھیلیں، وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے، کام وہ کریں جو آپ پسند کریں، اس لئے جو چاہے وہ عبایا پہنے اور جس کو بہتر لگے وہ جینز پہنے ہم پابندی نہیں لگائیں گے۔
اُنہوں نے دبے لفظوں میں بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تو بیس سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے۔