ہر طرح کا روپ اختیار کر لینا آج کل کے دور میں فیشن ہے، کوئی کچھ بھی پہنے تو اُس کے لئے وہ فیشن ہے اور کوئی معروف شخص پہن لے تو فیشن کے ساتھ ساتھ ٹرینڈ بھی بن جاتا ہے۔
بلکل اِسی طرح آج کل پاکستان کی اداکارائیں اکثر اپنے شوہر کے کپڑوں میں ملبوس نظر آتی ہیں اور تو اور اُن کپڑوں میں تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کرتی ہیں تا کہ ان کے مداح دیکھ سکیں کہ آج انہوں نے اپنے شوہر کے کپڑے پہن رکھے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
حِرا مانی
حِرا مانی ایک مشہور اور بے حد خوبرو اداکارہ ہیں مانی اور حرا کے دو بیٹے بھی ہیں اور وہ آج کل پاکستان شوبر انڈسٹری کی اسکرین پر چھائی نظر آتی ہیں، حِرا بے حد شوق سے اپنے شوہر کی شرٹ اور ٹی شرٹ پہنتی ہیں جو واقعی اُن پر قابلِ دید لگتی ہیں۔
حنا الطاف
حِنا الطاف نے حال ہی میں آغا علی سے شادی کی، حِنا اور ان کے شوہر بھی پاکستانی ڈراموں میں بے شمار کردار نبھاتے دِکھائی دیتے ہیں، حِنا اور آغا کی کیمسٹری بےحد اچھی ہے اور وہ اکثر اپنے شوہر کے کہڑے پہنے نظر آتی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت بھی لگتی ہیں۔
سجل علی
سجل علی کی شادی پاکستان کے لیجنڈری آرٹسٹ آصف رضا میر کے فرزند ہیں جو کہ حال ہی میں سجل کے ساتھ رشتہ ازدواجی میں منسلک ہوئے ہیں، سجل حال ہی میں ایک تصویر میں اپنے شوہر کی جیکٹ پہنی دِکھائی دیں جس میں احد بھی ان کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے۔