بھارت نے ویزے کے باوجود سیکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے کیوں روک دیا؟

image

بھارت کی ہٹ دھرمی عروج پر، ویزے کے باوجود سیکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویزہ ہونے کے باوجود 700 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، اس حوالے سے سکھ برادری کے رہنما امیر سنگھ کہتے ہیں بھارت نے سکھوں کو ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریب میں شرکت سے روکا ہے۔

تاہم انہوں نے درخواست کی ہے کہ عالمی سکھ برادری بھارت پر یاتریوں کی آمد کے لیے دباؤ ڈالے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار ہٹ دھرمی کا مظارہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو ویزے ہونے کے باوجود پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں شرکت سے روک چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US