کاسمیٹک میں ملاوٹ کرنے والے ہوشیار، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

image

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، جعلی اور مضر صحت کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت قانون نے مضر صحت اور جعلی کاسمیٹکس کی روک تھام کےلیے پنجاب کاسمیٹیکس کنٹرول بل تیار کر لیا ہے۔

بزدار حکومت نے عوام کی جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کےخلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے تاہم قانون سازی کے لیے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کاسمیٹکس کنٹرول بل 2021 پر اجلاس بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں، کاسمیٹکس کی ریگولیشن کے لیے بہت جلد اسمبلی میں بل بھی متعارف کروائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیسے کی آڑ میں کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ مجوزہ قانون جعلی اور مضر صحت کاسمیٹکس کی روک تھام ممکن بنائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US