ہر جگہ ان کی ویڈیو کال کے چرچے ۔۔۔ جاوید آفریدی اور اسراء بلگیچ کی کیا بات ہوئی؟

image

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی اور معروف ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلگیچ کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کے پاکستانی میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئر مین کی جانب سے اسراء بلگیچ کے ساتھ کی جانے والی ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنی اور اسراء بلگیچ کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بات کر کے اچھا لگا اسراء۔

دونوں کی گفتگو کا لیا گیا اسکرین شاٹ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پر متحرک پیجز اس اسکرین شاٹ کو شئیر کر رہے ہیں۔

انسٹا گرام صارفین کی جانب سے جاوید اور اسراء کے ویڈیو کال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں یہ دونوں شادی تو نہیں کرنے جا رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر موجود ایک فضیلہ جاوید نامی صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی بھابی آنے والی ہیں۔

دونوں معروف شخصیات کے درمیان کیا بات ہوئی اس حوالے سے جاوید آفریدی نے نہیں بتایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US