گاڑی میں لگے ان شیشوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

کیا آپ جانتے ہیں کہ گاڑی کہ سائیڈ واکے شیشوں کو کیسے ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے؟ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسا سوال ہے بھلا یہ کس کو نہیں پتہ ہوگا، تو جان لیجیے کہ بیت سے لوگ یا شاید آپ خود بھی گاڑی کے سائیڈ والے شیشے سیٹ کرنا نہیں جانتے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ 99 فیصد لوگ گاڑی کے سائیڈ کے شیشوں کو غلط ایڈجسٹ کرتے ہیں، لوگ اس آسان سے کام میں ایسی کیا غلطی کرتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

کیا وجوہات ہیں کہ اتنے لوگ گاڑی کے سائیڈ والے شیشوں کو غلط سیٹ کر دیتے ہیں؟

عام طور پر گاڑی کے سائیڈ میرر یعنی شیشوں کو اس طرح سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ آپ کو آپ کی گاڑی کا پچھلا حصہ نظر آتا ہے، تقریباً سب ہی اس طرح گاڑی کے شیشے کو ایڈجسٹ کرتے ہیں مگر یہ طریقہ بلکل غلط اور خطرناک ہے۔

جی ہاں اس طریقے سے آپ کو پیچھے والی گاڑی تو نظر آجاتی ہے مگر آپ کے برابر میں تھوڑا فاصلے پر موجود گاڑی نظر نہیں آتی، اِسے بلائنڈ اسپاٹ کہا جاتا ہے۔

یہ وہ بلائنڈ اسپاٹ ہے جو آپ کے سائیڈ میرر کو غلط سیٹ کرنے کی وجہ سے چُھپ جاتا ہے آپ پیچھے موجود گاڑی کو تو دیکھ لیتے ہیں مگر برابر میں بلائنڈ اسپاٹ پر موجود گاڑی کب اوور ٹیک کر رہی ہے اور کب مُڑ رہی ہے آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔

سائیڈ کے شیشے کیسے سیٹ کئے جائیں؟

سب سے پہلے تو اپنے مِڈل میرر کو اس طرح سیٹ کریں کے پیچھے موجود گاڑی اس میں نظر آئے اور جب وہی گاڑی آپ کے برابر میں پہنچے تو آپ کے سائیڈ میرر میں دکھائی دے۔

پھر اپنے سیدھے ہاتھ کے سائیڈ میرر کو اتنا سیٹ کریں کے آپ کی اپنی گاڑی اس میں بلکل زرا سی یعنی آخری کا حصہ معمولی سا نظر آئے اور باقی پیچھے اور برابر میں موجود گاڑی صاف نظر آئے۔

دوستوں اس شیشے کے نام سائیڈ میرر سے ہی واضح ہے کہ اِسے سائیڈ یعنی ںرابر میں موجود گاڑی کو دیکھ سکیں جبکہ بیچ میں موجود شیشہ بیک میرر کہلاتا ہے تاکہ اس میں پیچھے موجود گاڑیوں کو دیکھا جا سکے۔

تو یہ تھی وہ غلطی جو تقریباً ہر گاڑی چلانے والا ہی کرتا ہے، اگر آپ بھی یہی غلطی کرتے ہیں تو اِسے ٹھیک کر لیجیے اور پھر آپ کو ڈرائیو کرتے ہوئے کیسا لگا یہ ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US