صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ٹوئٹر پر چھا گئے، فالوورز کی تعداد میں اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو 3 ملین صارفین نے فالو کر لیا ہے جس کے وہ پاکستان کی تاریخ کے ایسے پہلے صدر بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہیں۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صرف ایک سو 49 خاص لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں سیاسی شخصیات سمیت اُن کے دیگر عزیز و اقارب شامل ہیں۔
یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف وزیراعظم عمران خان کو فالو کیا ہوا ہے، ان کے علاوہ ڈاکٹر عارف علوی کی فالوونگ لِسٹ کوئی شامل نہیں ہے جبکہ انہیں 2 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ عارف علوی سے پہلے پاکستان میں کوئی ایسا صدر نہیں گزرا جس کے ٹوئٹر پر اتنی بڑی تعداد میں فالوورز موجود ہوں۔