ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور انتقال کرگئے

image

لندن: ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق محمد انورپچھلے چار ماہ سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بیوہ اور 3 بچے سوگورا چھوڑے ہیں۔

مرحوم محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں صبح تین بجکر 45 منٹ پر ہوا۔

واضح رہے کہ محمد انورایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US