پیزا بیچتا ہے اور اپنے والد ۔۔۔ چھوٹی عمر میں بڑا کام کرنے والے اس بچے کی چھوٹی سی کہانی جو سب کے لیے ایک نئی مثال بن گیا

image

آج مہنگائی کے اس دور میں کسی بھی طرز کا کاروبار کرنا ایک شخص کے بس کی بات نہیں۔ شہر کراچی میں بہت سے محنت کش لوگ رہتے ہیں جو اپنا چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہیں۔ بزنس اگر منافع بخش ہو تو کئی مزدوروں کو کام پر رکھا جاسکتا ہے لیکن اگر کاروبار بڑے پیمانے کا نہ ہو تو گھر کے چند افراد ہی اسے مل کر چلاتے ہیں۔

آج ہم جانیں گے ایسے بچے کے بارے میں جو اپنے والد کے ساتھ مل کر کھانے کا سیٹ اپ چلاتا ہے۔

کراچی کے مصروف ترین علاقے گلستان جوہر میں کبابجیز بیکرز کے قریب "پیزا 4 یو" کے نام سے ایک چھوٹا سا سیٹ اپ موجود ہے جسے یہ معصوم بچہ اپنے والد کے ساتھ مل کر چلا رہا ہے،پیزا ذائقے سے بھرپور اور قیمت میں بھی مناسب ہے۔

چھوٹی عمر میں اہم ذمہ داری لینے والے اس بچے پر اس کے والد کو بھی بہت فخر محسوس ہوتا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US