خاتون ہزاروں فٹ بلندی میں تار والے پل پر چلنے کے دوران پھسل گئیں پھر کیا ہوا؟ دیکھیں دل دہلا دینے والی ویڈیو

image

چین میں 53 سالہ خاتون ہزاروں فٹ بلندی پر پاؤں پھسلنے سے تار پکڑ کر لٹک گئیں، خوش قسمتی سے واقعے میں خاتون کی جان بچ گئی۔

چینی میڈیا کی جانب سے شیئر فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سیاح ہزاروں فٹ بلند مقام پر قائم تار والے پل پر چلنے کے دوران پھسل گئیں اور وہ لٹکی ہوئی ہیں۔

یہ واقعہ سچہوان صوبے کے علاقے دیانگ میں قائم سیاحتی مقام پر اُس وقت پیش آیا جب 53 سالہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ خطرناک پُل پر چلنے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم پاؤں پھسلنے کی وجہ سے خطرناک صورتحال میں مبتلا ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون تھوڑی سی آگے بڑھیں تھیں کہ اسی دوران اُن کے پاؤں کے نیچے رکھا تختہ نکل گیا اور وہ لٹک گئیں۔

تاہم اگر خاتون نے ہُک کو تار سے نہ لگایا ہوا ہوتا تو وہ سیدھی دریا میں جاکر گرتیں جس کے نتیجے میں وہ جان سے بھی جا سکتی تھیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پل دریا کے اوپر بنا ہوا ہے جس پر چل کر سیاح ایک طرف سے دوسری طرف جاتے ہیں۔

انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کر کے خاتون کی جان بچائی جبکہ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US