بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوشی ہے، ہاشم آملہ
جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور بیٹنگ کوچ پشاور زلمی اپنی زمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے پر خوش ہیں۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہے، ہاشم آملہ نے مزید کہا کہ کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اور روی بوپارہ جیسے تجربہ کار کھلاڑی زلمی ٹیم میں شامل ہیں جن کے تجربے سے ٹیم کو فایدہ ہوگا, سینرز اور جونئیرز کا اچھا کمبینیشن ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی پی ایس ایل چھ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتائا کہ حیدر علی اور دیگر نوجوان کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں، جن کے ساتھ کام کر کے کا اچھا لگ رہا ہے۔