اِنٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے اور اب ایسی ہی چند تصاویر جو کہ بہت دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہے۔
بس آپ کو تصاویر دیکھ کر بتانا ہے کہ ان میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود سمجھ نہیں آرہی ہیں۔
آئے دیکھتے ہیں 3 حیرت انگیز تصاویر جن کو دیکھ کہ لوگ بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔
پہلی تصویر کچھ اس طرح دکھائی دے رہی ہے جیسے 5 ہرے طوطے ایک گلاس پر اپنی چونچ کے سہارے بیٹھے ہوئے ہیں۔لیکن درحقیقت آنکھیں دھوکہ کھا رہی ہیں۔ تصویر میں موجود وہ ہرے طوطے نہیں ہیں بلکہ 5 کریلے ہیں جو بالکل طوط کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔
آدمی کے بالوں کو کیا ہوگیا؟ مذکورہ تصویر میں دکھائی دینے والے شخص کے سامنے ایک درخت موجود ہے، چونکہ تصویر کچھ اس انداز سے لی گئی ہے جس کو دیکھ کریوں لگ رہا ہے جیسے یہ اصل میں اس آدمی کے بال ہوں۔
تیسری عجیب و غریب تصویر میں ایک بلی کا سر ڈبے کے باہر نظر آرہا ہے ۔ لیکن اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے بلی اپنا ہے منہ کو ڈبے سے باہر نکالنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ لیکن حقیقت میں اس تصویر میں 2 بلیاں موجود ہے ایک وہ بلی جس کا سر جھک جانے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہاجبکہ دوسری بلی کا بکسے کے اندر موجود ہے۔