سابقہ ملکہ برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والا 139 سال پُرانہ قدیم گھر دوسری جگہ کیسے منتقل کیا گیا؟ دیکھیں حیرت انگیز ویڈیو

image

139 سالہ قدیم گھر کو گھسیٹ کر دوسری جگہ منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ، منتقلی کا عمل دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں سابقہ ملکہ برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والا 139 سالہ قدیم گھر جدید طریقے سے گھسیٹ کر منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

اس گھر کا نام ''وکٹوریہ ہاؤس'' ہے، جس کو دیوہیکل ٹرالوں پر لاد کر چھ بلاکس کی دوری پر موجود مقام تک پہنچایا گیا۔

قدیم گھر کو منتقل کرنے کے اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی پانچ ہزار اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر تعمیر شدہ ’وکٹورین ہاؤس‘ کی انفرادیت اس کی بڑی بڑی کھڑکیاں اور ایک بھورے رنگ کا مرکزی دروازہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دو منزلہ گھر کو منتقل کرنے کے لیے مالک مکان کو چار لاکھ ڈالرز کے اخراجات برداشت کرنا پڑے جبکہ پانچ ہزار اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر قائم اس گھر کی منتقلی کے دوران راستے میں آنے والی اسٹریٹ لائٹس، پارکنگ میٹرز اور کئی یوٹیلٹی لائنز کو بھی ہٹایا گیا۔

وکٹویہ ہاؤس کو 6 بلاکس کی دوری پر منتقل کرنے کا یہ تجربہ کامیاب رہا اور اس حیرت انگیز عمل کے سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US