سبزی، پھل یا روزمرّہ ضروریات کی کوئی اور چیز اب ملے گی بالکل فری۔۔۔ جانیں یہ مفت اسٹور کہاں واقع ہے؟

image

فلاحی تنظیم نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے پیرس میں 'فری-شاپ' قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ضرورت مند طلباء کے لیے ایک ایسی فلاحی پرچون کی دکان بنا دی گئی ہے، جہاں سے روزانہ ضرورت مند طلباء روز مرّہ کی اشیائے ضروریہ مفت حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بہترین منصوبہ مسلم ہینڈز نامی تنظیم نے ضرورت مند طلباء کو روز مرہ کی اشیاء مفت فراہم کرنے کے لئے بنایا ہے جس سے بے شمار طالبِ علم مستفید ہو رہے ہیں۔

مسلم ہینڈز نامی تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دیار غیر میں مالی اخراجات کے بوجھ سے پریشان طلباء اس دکان سے اپنی ضرورت کی تمام اشیاء مفت لے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس لئے اُٹھایا گیا ہے کہ طلباء اتنی مہنگی کتابیں، کھانے پینے کی اشیاء نہیں خرید سکتے ہیں، عالمی وباء کی وجہ سے جہاں دیگر لوگ پریشان ہیں وہیں دیارِ غیر میں مقیم طالب علم بھی پریشان ہیں۔

مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا ہے کہ ''سبزی ہو پھل ہو یا روزمرہ ضروریات کی کوئی بھی چیز طلباء فلاحی پرچون کی دکان پر آئیں اور مفت لے جائیں۔

طالب علموں نے بھی ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین اقدام ہے، کورونا کی وجہ سے حالات ایسے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے، ایسے میں مسلم ہینڈز فرانس کی یہ بہترین کاوش ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US