اگر کسی شخص کو کتّے نے کاٹا تو علاقے کے ایم پی اے کو معطل کر دیا جائے گا، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ

image

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت برہم۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آج ٓوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سختی سے ریمارکس دیئے کہ جہاں پر کتے کے کاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کے ایم پی اے کو معطل کر دیا جائےگا ساتھ ہی وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا۔

سماعت کے دوران جسٹس آفتاب احمد نے ریمارکس دیئے کہ کتے کےکاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

وکیل نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کتے کے کاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا کوئی تعلق نہیں ہے، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈ سےکیسےکمیشن دیتے ہیں، ہمارا مُنہ نہ کھلوائیں تو بہتر رہے گا، عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔

عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ بھی نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US