اب شوہر بیوی کو گھریلو کام کا معاوضہ ادا کرے گا، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

image

بچوں کے اخراجات کے ماہانہ رقم کے ساتھ اب بیوی کو گھر کے کام کرنے کا معاوضہ بھی ادا کرنا ہوگا، چین کی عدالت کا حکم۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی ایک عدالت نے ایک شہری کو ان کی سابقہ اہلیہ کو گھریلو کام کے معاوضے کے طور پر 50 ہزار یو آن (7 ہزار 700 امریکی ڈالر) ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چینی شخص کی جانب سے شادی کے 5 سال بعد بیجنگ کی ضلعی عدالت میں گزشتہ سال طلاق کی درخواست دی گئی تھی۔

'رائٹرز' کے مطابق چین میں افراد کے انفرادی حقوق کے بہتر تحفظ کے لیے وضع کردہ سول کوڈ کے تحت قانونی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ اگر شریک حیات میں کسی ایک پر گھر کے کام سمیت زیادہ ذمہ داریاں ہوں تو طلاق کی صورت میں وہ ایک دوسرے سے معاوضہ طلب کر سکتے ہیں۔

تاہم درخواست کے بعد ان کی اہلیہ، جو صرف گھریلو امور نمٹاتی تھیں اور شادی کے دوران باہر کام یا کوئی جاب نہیں کیا، نے شوہر سے گھر کے کام کا معاوضہ طلب کیا تھا۔

جس کے بعد عدالت نے شوہر کو حکم دیا کہ سابقہ بیوی کو گھریلو کام کاج کا معاوضہ ادا کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US