لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کو موت کی نیند کیوں سُلایا جا رہا ہے؟

image

سفید ٹائگر، ریچھ اور زیبرا کو لاہور کے چڑیا گھر میں خود ساز موت کی نیند سُلائے جانے کا فیصلہ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور چڑیا گھر کے 3 جانور سفید ٹائیگر، زیبرا اوربھورا ریچھ اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے بعد انتہائی لاغر اوربیمار ہوچکے جب کہ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یہ تینوں جانور اب خوراک لینے سے بھی قاصر ہیں اس لیے انہیں غیر طبعی موت دینے کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاغرسفید ٹائیگر کی عمر 16 سال ہوچکی، قدرتی ماحول میں اس کی اوسطاًعمر 8 سے 10 سال تک رہتی ہے جب کہ چڑیا گھروں کے محفوظ ماحول میں ان کی عمر بڑھ کر 15سال تک ہوجاتی ہے، تاہم یہ سفید ٹائیگرخون کی بیماری کے باعث چل پھر بھی نہیں سکتا ہے۔

جبکہ بھور ے ریچھ کی اوسطاً عمر 25 سال تاہم چڑیا گھر میں 30 سال تک ہوتی ہے، 2005 میں چڑیا گھر لایاجانے والا بھورا ریچھ بھی بیمار اورکمزور ہو چکا ہے اور تکلیف میں مبتلا ہے۔

برچل زیبرا کی قدرتی ماحول میں طبعی عمر 25 سال تک اورچڑیا گھروں میں 16 سال تک ہوتی ہے، چڑیا گھر کا بوڑھا زیبرا بھی چلنے پھرنے سے قاصر اور بیمار ہے جبکہ اس کو فوڈ سپلیمنٹ پر زندہ رکھا ہوا ہے۔

تاہم چڑیا گھر انتظامیہ نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کو ایک خط لکھ کر انہیں تلف کرنے کی اجازت طلب کی ہے، جبکہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نےاس حوالے سے زو مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ طلب کر لیا ہے جس کے بعد ہی آخری فیصلہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US