صدف سے شادی کرنے کا کس نے کہا تھا؟ شہروز سبزواری نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

image

شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق کھل کر سب کچھ بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل و اداکارہ صدف کنول کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات میں شامل ہیں، اس جوڑے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شادی کا آئیڈیا کس نے دیا تھا۔

دوران شو میزبان و ادکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے سوال پر شہروز سبزواری نے صدف کنول سے محبت اور شادی سے متعلق اصل کہانی پر گفتگو کی اور ان سے ملاقات سے لے کر شادی تک کی ساری کہانی سُنا دی۔

شہروز کا کہنا تھا کہ وہ صدف سے ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے ایک ساتھ ریہرسل کے وقت ملے، کیونکہ شو میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، انہوں نے پرفارم کیا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔

تاہم شہروز نے بتایا کہ جب وہ واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفارمنس کو الگ رنگ دے دیا لیکن تب بھی یہ دونوں صرف اچھے دوست تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر آغا علی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کا کیا دھرا ہے۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US