یوں تو یہ پوری دنیا ہی قدرت کا ایک عجیب اور ایک عظیم شاہکار ہے مگر یہاں بسنے والے لوگ اور مختلف ممالک بھی اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔
ایسی ہی سب سے الگ اور عجیب پہچان رکھنے والا ملک جاپان بھی یے، آپ سوچ رہے ہوں گے کہ عجیب کیوں؟ تو چلیں ہم آپ کو کچھ ایسی باتیں بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی کہیں گے کہ واقعی جاپان میں یہ چیزیں عجیب ہیں۔
جاپان کی عجیب و غریب چیزیں
چکور تربوز
کیا آپ نے کبھی چکور تربوز دیکھا ہے؟ نہیں دیکھا تو جان لیں کہ جاپان میں تربوز گول نہیں بلکہ چکور اُگتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے کسان آُگنے والے چھوٹے سے تربوز کو چکور سانچے میں بند کر دیتے ہیں اور پھر یہ تربوز جیسے جیسے پکتا جاتا ہے سانچے کہ جیسی چکور شکل اختیار کر لیتا ہے۔
یہ تربوز دِکھنے میں جتنا دلچسپ اور عجیب یے اتنا ہی زیادہ مہنگا بھی ہوتا ہے اس کی قیمت قریب 160 ڈالر ہوتی ہے۔
بچوں کو رُلانے کا مقابلہ
بچے تو پھول جیسے ہوتے مگر یہی بچے جب روتے ہیں تو بہت پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں، مگر جاپان میں کچھ اُلٹا ہی حساب ہے، جی ہاں جاپان میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو رُلانے کا باقاعدہ مقابلہ رکھا جاتا ہے جہاں سب الگ الگ طریقوں سے بچوں کو رُلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی ڈراؤنہ ماسک پہنتا ہے تو کوئی عجیب شکلیں بنا کر بچوں کو رُلانے کی کوشش کرتا ہے اور جو سب سے زیادہ بچے کو رُلاتا ہے اُسے انعام کے ساتھ ساتھ صحت بخش زندگی ملتی ہے یہ وہاں کی روایت سمجھی جاتی ہے۔
اسکول میں بچے خود صفائی کرتے ہیں
جاپان کے اسکولوں میں چھوٹے ہوں یا بڑے تمام بچے چھٹی سے کچھ دیر پہلے اپنی کلاس، اسٹاف روم، باتھ روم، کھیل کا میدان سب خود صاف کرتے ہیں اور یہ وہاں کی برسوں سے چلی آ رہی ایک روایت ہے۔
جاپان کے لوگوں کی یہ روایت عجیب ضرور ہے مگر ایک اچھا پیغام دیتی ہے کہ سب کو صاف صفائی میں حصہ لینا چاہیے۔
جاپان میں آئسکریم نہیں پگھلتی
یہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو رہی ہوگی کہ آخر یہ کونسی آئسکریم ہے جو پگھلتی ہی نہیں ہے، مگر یہ سچ یے کہ آج کا انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔
دراصل یہ کچھ اس طرح ہوا کہ 2011 میں سونامی کے بعد جب فصلیں تباہ ہو گئی تھیں تو جاپان کے سائنسدان اسٹرابیری پر کیمسٹری لیب میں ایک تجربہ کر رہے تھے جس کے دوران ان سے حادثاتی طور پر ایک ایسا کیمیکل بن گیا جو آئسکریم کو فوری جما دیتا ہے اور پگھلنے نہیں دیتا۔
پھر کیا تھا جاپان کے سائنسدان دانوں نے اسے آئسکریم بنانے کے استعمال میں لیتے ہوئے نہ پگھلنے والی آئسکریم بنا کر دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا۔
اُمید ہے یہ عجیب و غریب مگر دلچسپ معلومات آپ کو ضرور پسند آئی ہوں گی، اگر ہاں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔