رمضان المبارک کی شروعات کب ہوگی؟ عید الفطر کی بھی پیش گوئی کر دی گئی

image

سعودی عرب میں رمضان کی شروعات کی پیشگوئی، 13 اپریل کو پہلا روزہ متوقع۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ماہر فلکیات پروفیسر عبداللہ المسند نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں رواں سال 13 اپریل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے جبکہ 13 مئی کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے۔

سعودی ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ اس کے بعد تین شعبان المعظم کو صبح 5 بج کر اکتیس منٹ پر چاند اور سورج کا ملاپ ہوگا، اس کے بعد اُمید ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا، پروفیسر کے مطابق اس دن منگل کا روز اور تاریخ 13 اپریل ہوگی۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال انتیس رمضان المبارک کے روز چاند کے غروب ہونے کا وقت سورج سے 12 منٹ قبل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے بعد چاند اور سورج کا ملاپ رات کو 10 بجے ممکن ہو سکتا ہے لیکن چاند نظر آنے کا امکان نظر نہیں آ رہا ہے، اس لئے رمضان المبارک 30 دن کا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر کی پیشگوئی کے مطابق سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US