پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پشاور زلمی کا ریجنل اینتھم جاری

image

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل اینتھم " کنگڈم" کی کامیابی کے بعد پشاور نے اپنا ریجنل اینتھم بھی جاری کر دیا۔

زلمی ریجنل اینتھم میں معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور خماریان بینڈ نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

شملہ کے نام سے ریجنل اینتھم کو خماریان بینڈ نے کمپوز کیا ہے۔ ریجنل اینتھم کے بول لائق زادہ لائق نے لکھے ہیں۔

گلوکارہ گُل پانڑا کی شاندار آواز میں پشاور زلمی کے ریجنل اینتھم کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US