خاتون نے لائسنس کی تصویر بنواتے وقت ایسا کیا کیا جو اب ٹریفک پولیس ان کو کبھی پکڑ نہیں سکتی؟

image

دنیا بھر میں لائسنس کے لئے تصویر بنوانا لازمی ہوتاب ہے، مگر کیا آپ نے کبھی ایسی تصویر بنوائی ہے جس سے ٹریفک پولیس تو کیا کوئی بھی آپ کو پہچان نہیں سکتا؟

ایسا ہی کچھ کیلفورنیا کی رہائشی خاتون لیزلی کے ساتھ ہوا ہے جو گزشتہ دنوں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے گئیں تو کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ماسک لگائے ہوئے ہی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے تصویر بنوا لی خاتون تصویر کے دوران بھی ماسک اتارنا بھول گئی۔

تصویر بنواتے وقت اکثر لوگ کنفیوز ہو جاتے ہیں اور ایسے میں کوئی ایسی حرکت بھی سرزد ہو جاتی ہے جو دنیا بھر میں دلچسپی کا باعث بن جاتی ہے۔

مگر یہاں حیرانی والی بات یہ ہے کہ خاتون تو بھول گئیں ساتھ ہی تصویر بنانے والے خود کار سسٹم نے بھی کمال کر دیا، اور کوئی غلطی کا اشارہ نہیں دیا۔

تصویر اُتارنے والے خودکار سسٹم نے بھی اس خاتون کی تصویر اتار لی اور جب اس کا ڈرائیونگ لائسنس ڈلیور ہو اتو اس پر وہی ماسک والی تصویر تھی۔

کیلیفورنیا کی اس خاتون کی یہ ماسک والی ڈرائیونگ لائسنس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھرپور مقبول ہوئی اور لوگوں نے اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US