مزید کھلاڑیوں میں کورونا مثبت۔۔۔ کیا پی ایس ایل میچز ایک مرتبہ پھر ملتوی ہونے والے ہیں؟ جانیں اہم خبر

image

پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان، مزید کھلاڑیوں میں کورونا مثبت۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق فواد احمد کے بعد پی ایس ایل کھیلنے والے مزید تین کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے تینوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں ڈال دیا گیا ہے۔

کورونا کیسز کے باعث پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 کے میچز چند دِنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام آج کھیلے جانے والے میچ سمیت باقی تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا خدشات کے باعث ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کی ٹیسٹ رپورٹ اب تک نہیں آ سکی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو مؤخر کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب مزید 3 کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US