سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران شرمیلا فاروقی کے دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

سیاست کی دنیا میں آئے روز کھلبلی مچی رہتی ہے اور سوشل میڈیا پر سیاستدانوں سے متلق پوسٹ اور ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ وہیں ایک اور انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی توجہ کا مزکز بن رہی ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے باغی اراکین کی پٹائی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے تین باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جس پر پی ٹی آئی اراکین تیش میں آگئے۔

سندھ اسمبلی میں باغی ارکان کے آنے پر پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پی ٹی آئی اراکین نے باغی اراکین کی خوب پٹائی لگائی جس پر ارکانِ پیپلزپارٹی بیچ بچاؤ کے لیے آگے آئے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی ایوان میں موجود تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی دوڑتے ہوئے ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی ہے۔

اس حوالے سے شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی کو بلانے کیلئے بھاگ کر گئی تھیں تاکہ بے چارے ایم پی اے کی جان بچائی جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US